کالمسٹ کونسل آف پاکستان پشاور میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ عقیل خان

Published on December 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

5لاہور(یو این پی) کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے بانی عقیل خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے۔عقیل خان نے پشاور کے اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور قومی سانحہ ہے۔ دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسکول کے بچے قوم کا سرمایہ تھے جن کو دہشت گروں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان دہشت گردی کا شکار ہونے والے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور صوبائی حکومت کے پی کے سے مطالبہ کیا کہ وہ سکولوں اور دوسرے تفریحی مقامات کی سخت سے سخت سیکورٹی کریں تاکہ دوبارہ ایسا سانحہ پیش نہ آئے۔ دہشت گرد ضرب عضب کی وجہ سے بوکھلائے ہوئے پھر رہے ہیں۔اس المناک واقعہ پر ہم سب کو اکھٹے ہوکر اس دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme