چین کے سفیر سن وئی ڈونگ کا پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ پر اظہارافسوس

Published on December 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments
555
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان میں چین کے سفیر سن وئی ڈونگ نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو نسٹ میں طلبہ کو ایک لیکچر کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سانحہ پشاور کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کتنی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی اس کا اعتراف کرنا چاہئے۔ چینی سفیر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی آئے۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes