میاں چنوں،ریسکیو اسٹیشن پر سانحہ پشاور کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

Published on December 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 668)      No Comments

Mian
میاں چنوں(رضا جعفری سے)ریسکیو 1122کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن پر سانحہ پشاور کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ریسکیو 1122کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن پر پشاور آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے طلباء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گی ۔جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم اور بڑی تعداد میں ریسکیو آفیسر ز اور اہلکاروں نے شرکت کی۔آخر میں شہید ہونے والے طلباء کی یاد میں شمعیں روشن کی گےءں اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ ملک کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گااور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes