پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار دوستی قائم ہے ،مولانا فضل الرحمن

Published on March 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

\"11\"
بیجنگ ۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی چین کے ساتھ سدا بہار دوستی ہے اور دونوں ممالک کے عوام نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، دہشت گردی علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، حکومت اس مسئلہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے مختلف طریقوں بشمول مذاکرات اور مفاہمت کے طریقوں پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے چیف نے کہا کہ پاکستان کی چین کے ساتھ سدا بہار دوستی ہے اور دونوں ممالک کے عوام نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ چین میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور ہماری حکومت بھی ایسا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور جارحیت کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔ محمد نواز شریف کی حکومت اس مسئلہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے مختلف طریقوں بشمول مذاکرات اور مفاہمت کے طریقوں پر عمل پیرا ہے۔ جے یو آئی کے ترجمان جان محمد اچکزئی کے مطابق جمعیت کے سربراہ نے کہا کہ اسلام امن، استحکام اور ترقی کا دین ہے اور یہ مقاصد امن قائم کر کے ہی حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے کئی علاقے دہشت گردی کا شکار ہیں جس کے لئے دونوں ممالک اس عذاب سے چھٹکارا پانے کیلئے کوشاں ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے اقتصادی راہداری کیلئے چینی حکومت کی جانب سے کئے گئے کام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کی معاشی انقلاب آئے گا اور روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اتحادی ہونے کی وجہ سے جمعیت علمائے اسلام چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع کے فراہمی کے نواز شریف حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین دہشت گردی سے نمٹنے کے پاکستانی اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا بھر کی مشترکہ دشمن ہے۔ پاکستان اور چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ ریشم کی بحالی چین، پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان رابطہ کا کام دے گی۔ سفیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے کاشغر، گوادر بندرگاہ کے درمیان رابطہ استوار ہو گا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy