سانحہ پشاور کے خلاف واہ کینٹ ٹیکسلا میں بھی مختلف تنظیموں وکلاء برادری ، کی جانب سے بھرپور احتجاج

Published on December 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی)ملک بھر کی طرح سانحہ پشاور کے خلاف واہ کینٹ ٹیکسلا میں بھی مختلف تنظیموں وکلاء برادری ، کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا،ٹیکسلا بار کے وکلاء نے عدالتی کاموں کا بائیکاٹ کیا،جبکہ سانحہ پشاور کے خلاف وکلاء برادری نے احتجای ریلی نکالی جو ٹیکسلاکچہری سے شروع ہوکر ٹیکسلا چوک میں اختتام پذیر ہوئی ،جہاں وکلاء نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور پشاورسکول میں دہشتگردی واقعہ کے خلاف نعرے بازی کی، صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے درندے انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں،سانحہ پشاور نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے، جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید مبشر علی نقوی نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنیکی ناپاک سازش کی گئی ،قوم کا موروال بلند ہے ،انکا کہنا تھا کہ دہشتگرد انسانیت کے نام پر بد نما دھبہ ہیں ،ٹیکسلا بار کے آمدہ انتخابات میں صدارتی امیدوار منیر خان ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کی کاروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ،ادہر ٹیکسلا واہ کینٹ یونین آف جرنلسٹس نے سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو ٹیکسلا پھاٹک سے شروع ہوکر تحصیل آفس ٹیکسلا میں اخٹتام پذیر ہوئی ، چیرمین ملک جاوید اختر اعوان ،صدر ٹی ڈبلیو یو جے سید رضوان حیدر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید صابر علی نے اپنے خطاب میں پشاور سانحہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے معصوم بچوں پر دہشتگردی کے واقعہ کو بزدلانہ کاروائی قراردیا ، صحافیوں کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں ٹیکسلا بار کے وکلاء،انجمن تاجران ٹیکسلا واہ کینٹ کے رہنماؤں کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی ،واہ کینٹ نواب آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے نواب آباد چوک میں سانحہ پشاور کے خلاف بھرپور احتجاج کی گیا احتجاجی اجتماع سے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر ، مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران واہ کینٹ ملک عابد محمود،مولانا مقصود ایوب نے بھی خظاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زایدہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں،پشاور سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن ممالک سے تما م تر سفارتی تعلقات ختم کر کے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے ،ادہر سینٹ پیٹرز ہائی سکول میں بچوں نے شہداء پشاور کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی،ٹیکسلا کچہری کے سامنے اسسٹنٹ کمشنر شاہد عمران مارتھ ، ٹی ایم او قمر زیشان ، انجمن تاجران ٹیکسلا کے رہنماوں اور اہل علاقہ کی جانب سے شہداء پشاور کے لئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ،تحریک جعفریہ ٹیکسلا نے سانحہ پشاور کے خلاف ایچ ایم سی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی ، احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم کو متحدہونا ہوگا،معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے دہشتگرد ں کا کوئی مذہب نہیں ،یہ لوگ انسانیت کے دشمن ہیں سانحہ پشاور کی پر ہر آنکھ اشک بار ہے ، بزدلانہ کاروائی سے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ،ٹیکسلا کرسچن ہسپتال کے چرچ میں پشاور سانحہ پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر سیاسی زعما نے مسیحوں کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ا سموقع پر شہداء پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کرسچن ہسپتال کے بیرونی گیٹ کے پاس شمعیں روشن کی گئیں،پادریوں نے اپنی مذہبہ رسومات کے دوران سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کی اور اسے بدترین سفاکیت قرار دیا ، مسیح برادری کی جانب سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں مرد خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes