چھبیسواں سالانہ بین الاقوامی بین المذاہب امن اتحاد وروحانی اجتماع بسلسلہ ’’جشن لاثانی‘‘کی تیاریاں عروج پر

Published on June 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      1 Comment

la
فیصل آباد (یواین پی)26واں سالانہ بین الاقوامی بین المذاہب امن اتحاد وروحانی اجتماع بسلسلہ جشن لاثانی کی تیاریاں عرو ج پر پہنچ گئی ہیں ،کنونشن کی صدارت دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا ،چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل ،چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،ناظم اعلیٰ آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی وسرپرست اعلیٰ ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی المعروف لاثانی سرکار کریں گے ۔فروغ اسلام واستحکام پاکستان’’ مشائخ وبین المذاہب امن اتحاد کنونشن 2016‘‘میں پاکستان سمیت اقوام عالم سے متوقع مہمانان گرامی کیلئے دعوت ناموں کی تیاری شروع ہوچکی ہے، محفل ذکرونعت وسماع کیلئے ورکنگ کمیٹیاں قائم کردی گئیں،لاکھوں کمیونٹی ورکرز مردوخواتین کیلئے جھنڈافورس،لنگر انتظامیہ،محفل انتظامیہ،میڈیکل ونگ،پروٹوکول انتظامیہ،اسٹیج انتظامیہ،اسٹال انتظامیہ،گراؤنڈ انتظامیہ،مووی میکنگ وفوٹو گرافرانتظامیہ اورمیڈیا ونگ سمیت دیگر شعبے ورکنگ میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں ، عالمی روحانی کنونشن14جولائی بروزجمعرات بعدازنماز عصرتا15جولائی نماز جمعتہ المبارک تک سمندری روڈبائی پاس،روشن والی جھال، لاثانی ویلفےئرکمپلیکس پرمنعقد ہوگا۔انشاء اللہ۔عالمی کنونشن میں تمام سلاسل طریقت (نقشبندیہ،سہروردیہ،چشتیہ،قادریہ،نوشاہیہ،جہانگیریہ،اویسیہ و دیگر)کے جید مشائخ عظام ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان میں شامل مذاہب عالم (ہندو،سکھ،عیسائی،بہائی،پارسی،اسماعیلی)کے قائدین،بین المسالک (اہل تشیع،اہل دیوبند،اہل حدیث،اہل سنت وجماعت ودیگر)کے جید علماء کرام سمیت لاکھوں کمیونٹی ورکرزمردوخواتین پاکستان اوربیرون ممالک سے بھرپور شرکت کررہے ہیں۔شرکائے کنونشن میں خواتین کیلئے علیحدہ پردے کے اہتما م کیساتھ سب کیلئے لنگر شریف کے وسیع انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    most welcome dr sahib,Almighty Allah give u more successes in your life.
    with best wishes





WordPress主题

WordPress主题