دہشت گردوں کو کل سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے، سوشل میڈیا پر عوام کا مطالبہ

Published on December 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

news-1418835835-1447اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد شروع کرنے کے حکم اور صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے متعدد دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے جس میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت ’کل ‘ہی دہشت گردوں کو’سر عام ‘ پھانسی پر لٹکائے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اس وقت پاکستان میںسب سے زیادہ بحث کیا جانے والا موضوع’ ہم کل دہشت گردوں کو سر عام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں‘ ہے۔

#WeWantPublicExecutionTomorrow

اس موضوع پر ملک بھر سے ہزاروں ٹویٹس کئے جا رہے ہیں ۔ پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے کے بعد گرفتار دہشت گردوں کو کوئی چھوٹ نہیں دی جانی چاہئے اور انہیں فوری طور پر پھانسی پر لٹکا کر شدت پسند گروپوں کو واضح پیغام دیا جانا چاہئے۔ مختلف صارفین کی طرف سے سانحہ پشاور میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں حکومت کچھ سرکردہ زیر حراست دہشت گردوں کو پھانسی دے سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy