غریب محنت کشن کا 16سالہ بیٹا پیدائش کے بعد پرسرار بیماری کا شکار

Published on June 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 660)      No Comments

Brw
بورے والا(یو این پی)غریب محنت کشن کا 16سالہ بیٹا پیدائش کے بعد پرسرار بیماری کا شکار ہو کر بدقسمت والدین کے لیے موت کی زندہ تصویر بن کر رہ گیا،16سال بعد بھی جسمانی نشورونمانہ ہونے پر بچہ عجیب الخلقت شکل اختیار کرگیا،پاکستان میں علاج ممکن نہیں ڈاکٹروں کا مشورہ،کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر غربت کی چکی میں پسنے والا خاندان بچے کے علاج کے لیے ناامید ہو گیا،حکومت اور مخیر حضرات سے بچے کے علاج کے لیے امداد کی اپیل،یو این پی کے مطابق بورے والا کی نواحی آبادی حبیب کالونی گلی نمبر17میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر فروٹ کی ریڑھی لگانے والے غریب محنت کش پابچ بچوں کے باپ محمد ندیم کے ہاں 16سال قبل پیدا ہونے والا بیٹا شاہ زیب پیدائش کے کچھ ہی عرصہ بعد پرسرار بیماری کا شکار ہو گیا جس کے علاج کے لیے ندیم نے اپنی بیوی کا زیور اور گھر کا سامان تک فروخت کر دیا لیکن سرکاری و پرائیویٹ ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود بچے کی بیماری کا پتہ نہ چلایا جا سکا اور بچے کی نشوونما رُک گئی جس سے تبدریج بدقسمت والدین کا یہ بڑا بیٹا پرسرار بیماری ی وجہ سے عجیب الخلقت شکل اختیار کر گیا اور گھر میں بستر مرگ پر پڑا یہ بچہ والدین اور بہن بھائیوں کے لیے موت کی زندہ تصویر بن چکا ہے بیچارے محمد ندیم نے اپنے بیٹے کی صحت یابی کے لیے علاج معالجہ کی غرض سے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن کوشش کی لیکن تمام جمع پونچی اور گھر کا سامان تک فروخت کرنے کے باوجود اسکا علاج نہ ہوسکا اور باآخر ڈاکٹروں نے اُسکے علاج کے لیے اسے بیرون ملک لیجانے کا مشورہ دیدیا صدمے سے اُسکی ماں بھی دل کے عارضہ میں مبتلا ہو گئی اور بیچارا محمد ندیم بھی بیٹے کی صحت یابی اور زندگی بارے مایوس ہو چکا ہے اس سلسلہ میں اُس نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،چیئرمین پاکستان بیت المال اور ملک کے مخیر حضرات سے مطالبہ کیا ہے کہ اُس کے بیٹے کے علاج ومعالجہ کے لیے اُسکی مدد کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog