کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ہیومن ریسورس کی موجودگی نہایت اہم ہے ڈاکٹر اسد

Published on December 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

18-12-2014
وہاڑی(یواین پی)کامسیٹس یونیورسٹی کے شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد افضال ہمایوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہیومن ریسورس کی پاکستان میں کوئی قلت نہیں اور کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ہیومن ریسورس کی موجودگی نہایت اہم ہے ہیومن ریسورس، وسائل اور حکومتی پالیسی پر مشتمل ٹرائیکا ہی صنعتی اور کاروباری ترقی کی بنیاد ہے یہ بات انہوں یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام تجارتی منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے طریقہ کار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار میں انچارج کیمپس ڈاکٹر شاہد ، لیکچررز عفان الدین ، علی افتخار چودھری ، عمران رشید، ارسلان قیوم ، نعمان یاسین ، کے علاوہ فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹراسد افضال ہمایوں نے کہا کہ دنیا میں صنعتی اور تجارتی طریقہ کار میں جدت کا پہلو نمایاں ہے اس لیے نوجوانوں کو بھی جدید انداز میں کسی بھی تجارتی ادارہ ، تجارتی منصوبہ اور صنعتی منصوبہ کو چلانے کی تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کے قابل بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لیے یونیورسٹی تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں کے تجربات سے طلبا کو روشناس کرانے کے لیے ایسے سیمینارز کا اہتمام کرتی ہے تاکہ طلبا کو کچھ نیا سیکھنے اور پھر اپنی عملی زندگی میں اپنے مستقبل کا تعین کرنے میں مدد مل سکے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کی معروف کاروباری شخصیات نعیم پاشا، چودھری محمد آصف ،امجد لطیف، مسز سبیلہ ، ملک طارق، چودھری صابر علی ، ارشاد احمد ، محمدعثمان اور راجہ اشرف نے طلبا کو اپنے اپنے کاروبار کے ابتداء سے لے کر اب تک کے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری اصولوں میں دیانت داری اور محنت کو فوقیت حاصل ہے انہو ں نے کہا کہ نئی نسل کو چاہیے کہ وہ کسی کے پاس ملازمت کرنے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور چھوٹے کاروبار سے عملی زندگی کاآغاز کر کے ترقی کا سفر شروع کریں اور دوسروں کا ملازمت دینے کے اہل بنیںآخر میں مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes