صفائی کی بدولت ڈینگی سے بچاو¿ کے لئے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں صبا اصغر علی

Published on November 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی ) قائمقام ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہاانسداد ڈینگی کے لئے صفائی ستھرائی سمیت جگہوں کو خشک رکھنے اور دیگر ایس او پیز پر عملد رآمد کے سلسلہ میں سرکاری محکموں نے گذشتہ چند ماہ میں جو اقدامات کئے ہیں وہ حوصلہ افزا ہیں عوام میں آگاہی مہم اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی بدولت ضلع میں ڈینگی سے بچاو¿ کے لئے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں سرکاری محکمے اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں تمام ضلعی محکموں کے افسرا ن اور نمائندگان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات آگاہی مہم ،ہسپتالوں میں ادویات اور ڈینگی کے وارڈز کے قیام ،مرض کی تشخیص کے لئے لیبارٹریوں میں انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes