دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے؛آرمی چیف

Published on December 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

3
خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کا عزم آسمان سے بھی بلند ہے،جنرل راحیل شریف
دہشتگرد جہاں بھی ہوئے ان کیخلاف کارروائی کریں گے اور ملک میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا،خیبرایجنسی میں اگلے مورچوں پر تعینات نوجوانوں سے گفتگو
خیبرایجنسی(یو این پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کا عزم آسمان سے بھی بلند ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ خیبرایجنسی کے دوران اگلے مورچوں پر مصروف عمل جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشن کی اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا،انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کا عزم آسمان سے بھی بلند ہے جنرل راحیل شریف نے کمانڈوز سے بات چیت کے دوران ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، پاک سر زمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے،آرمی چیف کو آپریشن سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں میں 57 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور گزشتہ 2 روز کے دوران زمینی کارروائیوں میں 62 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے دورے کے موقع پر آپریشن میں شریک فوجی جوانوں سے ملاقات کرکے ان کے جذبے کو بھی سراہا جب کہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوئے ان کیخلاف کارروائی جاری رہے گی، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme