یوم پاکستان (کل)جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جائے گا

Published on March 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) 83واں یوم پاکستان (کل)23مارچ بروز جمعرات جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جائے گا۔23مارچ بروز جمعرات بعد از نماز فجر ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اور شکرانے کے نفل ادا کیے جائیں گے اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ریڈیو پاکستان،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔23مارچ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے 23مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک(اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی جبکہ سال1956ء میں اسی روز پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوااور مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes