بھارت ؛ بیان بازی کرنا مہنگا پڑگیا، دیویانی کھوبراگڑے کو عہدے سے ہٹا دیا

Published on December 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

888
نیو دہلی(یو این پی)امریکا میں سابق بھارتی سفارتکار اور نیو دہلی میں وزارتی سروس کی موجودہ افسر دیویانی کھوبراگڑے کو میڈیا میں بیان بازی کرنا مہنگا پڑگیا، وزارت خارجہ نے انہیں ان کے کام سے ہٹا دیا ہے،دیویانی کھوبراگڑے کو امریکا میں گزشتہ سال ویزا دھاندلی اور نیویارک میں اپنی گھریلو ملازمین کو کم اجرت دینے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ کچھ روز قبل دیویانی نے ایک بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں اس واقعہ کے بارے میں بات چیت کی تھی، وزارت خارجہ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دیویانی کھوبراگڑے نے اسطرح کے بیان دینے کیلئے پہلے سے اجازت نہیں لی تھی، اسی سال جنوری میں بھارت لوٹنے پر دیویانی کھوبراگڑے کو وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر سطح کا افسر بنایا گیا تھا، ذرائع کے مطابق دیویانی کھوبراگڑے کیخلاف انتظامی کارروائی اس لئے بھی کی گئی، کیونکہ وزارت اس بات سے خفا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کے امریکی پاسپورٹ ہونے کی بات ظاہر نہیں کی تھی، 1999 بیچ کی آئی ایف ایس افسر دیویانی کھوبراگڑے کو اپنی نوکرانی کے ویزا کی درخواست میں جھوٹی اعلانات کرنے کے الزام میں گزشتہ سال دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا. انہیں 2.5 لاکھ ڈالر کے مچلکے پر رہا کیا گیا تھا۔ سفارتی کی کپڑے اترواکر تلاشی لی گئی تھی اور انہیں مجرموں کیساتھ بند رکھا گیا تھا۔ ان کیساتھ اس طرح کے رویے کے چلتے دونوں ممالک کے درمیان تلخی پیدا ہو گئی تھی بعد میں مکمل سفارتی چھوٹ ملنے کے بعد دیویانی کھوبراگڑے بھارت لوٹ آئی تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes