چین کی ایران اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو مذاکرات سے حل کرنے کی حمایت 

Published on January 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

 ایران اور پاکستان دوست ممالک اور چین کے اچھے دوست ہیں ، چینی  وزارت خارجہ
بیجنگ (یو این پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے ایک یومیہ پریس کانفرنس میں ایران اور پاکستان سے متعلق مسائل پر کہا کہ چین ، ایران اور پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتا ہے۔ پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دوست ہمسایہ اور چین کے اچھے دوست ہیں۔ چین ہمیشہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے اور  ایران اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کرنے کی حمایت  کرتا ہے۔ہم ایران اور پاکستان دونوں کے تقاضوں کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题