پیرمحل ڈویلپمنٹ کونسل کی طرف سے کرسمس کے سلسلہ میں مسیحی برادی سے اظہار یکجہتی کے لئے کیک کاٹا گیا

Published on December 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

21-12-2014 pic
پیرمحل(یواین پی)کرسمس کے سلسلہ میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقادپیرمحل ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے کیا گیا چیئر مین استحقاق کمیٹی چوہدری اسد الرحمن نے کرسمس کا کیک کاٹا اورمسیحی برادری میں راشن اور کرسمس گفٹ بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پرچوہدری اسد الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر محل ڈویلپمنٹ کونسل کے آرگنائزر میاں خادم حسین اور چو ہدری نا صر سلیمی کی طرف سے یہ ایک بہت اچھی کاوش ہے جس پر میں ان کو اور انکی پو ری ٹیم کومبارک باد دیتا ہوں انہوں نے کہا تمام مذاہب امن و آتشی کا درس دیتے ہیں جس پر عمل کر کے ہم اچھے انسان بن سکتے ہیں ملکی یا سیاسی اعتبار سے آپ مسجدوں میں مندروں میںیا چرچوں میں عبادت کریں ریاست کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں اور یہی وہ روا داری کا سبق ہے جو ہم کو ہمارا مذہب سیکھاتا ہے اور ہمارے قائد اعظم کا بھی یہی فرمان ہے کہ ہمارا ملک ایسا ملک ہو جس میں کوئی تفریق نہ ہو کسی میں رنگ و نسل یا مذہبی اعتبار سے فرق کیا جائے نہ کسی کو بڑا نہ کسی کو چھوٹا کہا جائے ہمارامذہب بھی یہی درس دیتا ہے جس وقت پاکستان کی تحریک شروع کی گئی اس میں تمام اقلیتں بھرپور شامل ہوئیں اس وقت عیسائی بھی اقلیت میں تھے اور مسلمان بھی اقلیت میں تھے رنگ نسل کے فرق کو ختم کرنا ہی پاکستا ن بنانے کا مقصد تھا ہم سب کو ملک کو ملکی ترقی اور بقاء کے لئے کام کرنا ہو گا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرحافظ محمد نجیب ،ٹی ایم او کمالیہ رانا نواز خان، سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالد سردار، سابق تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارا ،ریجنل ڈایریکٹر علامہ اقبال اوپن یونورسٹی ڈاکٹر عارف سلیم عارف فادرجیمز جوزف پادری لیاقت سہوترااور ڈویلپمنٹ کونسل کے عہدیداروں سمیت شہر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں تقریب کے اختتام مسیحی برادری میں راشن کے پیکٹ اور کرسمس کے تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog