دھمکیاں مل رہی ہیں، جان کو خطرہ ہے؛ اداکارہ میرا

Published on July 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

04
لاہور(یو این پی)  اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انہیں جان کا خطرہ ہے، دھمکیاں مل رہی ہیں، انہوں نے عدالت سے ویڈیو لنک پر بیان لینے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار میرا نے نکاح پر نکاح کیس میں عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، نامعلوم شخص کی جانب سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں، انہیں اور ان کی فیملی کو خطرناک نتائج سے ڈرایا جا رہا ہے۔اداکارہ میرا کی درخواست میں کہا گیا کہ وہ بین الاقوامی شہرت کی اداکارہ اور شوبز انڈسٹری کی اسٹار ہیں، عدالت نے انہیں جب بھی طلب کیا وہ پیش ہوئیں۔ اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اب جبکہ ان کی جان کو خطرہ ہے تو عدالت ویڈیو لنک کے زریعے ان کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دے۔ واضح رہے کہ عتیق الرحمان نامی شہری نے اداکارہ میرا کے خلاف فیملی کورٹ میں درخواست دی تھی جس میں موقف اپنایا تھا کہ اداکارہ میرا میری منکوحہ ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے کیپٹن نوید سے نکاح کر لیا ہے۔ درخواست گزار اور میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت نکاح پر نکاح کے جرم میں اداکارہ میرا کے خلاف کارروائی کرے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog