دنیا میں صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن میں اتحاد و یکجہتی ہوتی ہے،سعدیہ سہیل رانا

Published on December 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

5555
لاہور۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست کا محور آئین و انصاف ، قانون کی حکمرانی اور ظلم کا خاتمہ ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے ظلم و ناانصافی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔ ہم ملک کو مضبو ط بنانے اور حقیقی جمہوریت کے ساتھ ساتھ آئین کی حکمرانی کیلئے اپنا ہر کردار ادا کرتے رہیں گے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک میں حقیقی جمہوریت کے خواہاں ہیں انہوں نے کہاکہ دنیا میں صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن میں اتحاد و یکجہتی ہوتی ہے اور اگر ہم نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے تو پوری قوم کو متحد ہو کر اس لعنت سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme