شہر میں چوروں کا راج،24 گھنٹوں میں چوری کی پانچ وارداتیں

Published on January 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)شہر میں 24 گھنٹوں میں چوری کی پانچ وارداتیں بدامنی اور بڑھتی ہوئی چوری کی واردتوں کیخلاف شہریوں کی احتجاجی ریلی و دھرنا ٹائر نزر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا۔۔۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز شہر میں چوبیس گھنٹوں کے اندر چوری کی پانچ وارداتوں اور شہر و ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاءنے دھرنا دیا اور ٹائر جلاکر سٹرک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ریلی کی قیادت وزیر علی وگن عبدالستار پٹھان اور اکبر علی چانڈیو کررہے تھے اس موقع پر احتجاج کرنے والے مقررین کا کہنا تھا کہ جب سے نئی ضلعی انتظامیہ نے چارج لیا ہے ضلع بھر میں رہزنی و چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے انتظامیہ نے منتھلی کے عوض چپ کا روزہ رکھ لیا ہے اور چوروں رہزنوں کو کھلی چھوٹ دیدی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر سے دو موٹرسائیکلوں سمیت سندھ کالونی میں غلام قادر سومرو سائیں بخش سومرو اور علی کریانہ شاپ سمیت تین دکانوں کے تالے توڑ کر چور لاکھوں کا سامان چوری کرکے لے گئے سول اسپتال کے ملازم لیاقت قاضی اور پی پی رہنما کی موٹرسائیکلیں چوراکر لے گِئے ہیں چوری کی بڑی واردات نوسرباز عورتوں نے ریاض میمن کے گھر کی جہاں نوسرباز عورتوں نے سونا ڈبل کرنے کے بہانے چالیس لاکھ مالیت کا سونا لے اڑی ہیں ضلعی پولیس کرمنلز کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ریلی کے شرکائ نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو تبدیل کرکے ایماندار آفیسز کو تعینات کیا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes