پی آئی اے جنوری میں مزید 5 جہاز بیڑے میں شامل کرے گی

Published on December 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 824)      No Comments

444444444
اسلام آباد۔۔۔پی آئی اے جنوری میں مزید پانچ  جہاز اپنے بیڑے میں شامل کرے گی جبکہ مارچ تک 777 بوئنگ طیارے بھی لیز پر لئے جانے کا امکان ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو پانچ A۔320 جہاز 4جنوری کو ملیں گے جو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوں گے،پی آئی اے نے نئے طیارے 5 سے 7سال کی لیز پر حاصل کیے ہیں اور ان پر قومی ایئرلائن کا اپنا عملہ ہوگا۔ اس کے علاوہ قومی ایئرلائن 777بوئنگ طیارے لیز پر لینے کے لئے بھی مختلف کمپنیوں سے مذاکرات کررہی ہے جو مارچ تک پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کئے جانے کا امکان ہے،پی آئی اے کے کل 35طیاروں میں سے اس وقت 27 فنکشنل ہیں، فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت سے ان ممالک میں پی آئی اے کی سروس بحال ہو جائے گی جن ممالک نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题