نوازشریف کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Published on February 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

لاہور(یواین پی )سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج معالجے کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کیلئے انتہائی سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا جبکہ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور جنید صفدر ملاقات کیلئے کچھ ہی دیر میں سروسز ہسپتال پہنچ جائیں گے ۔داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں سابق وزیراعظم کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی۔میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی ناساز طبیعت کے پیش نظر انہیں جیل سے باہر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق سروسزہسپتال کا تین رکنی میڈیکل بورڈ نوازشریف کا معائنہ کرے گا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جناح اسپتال بھی نمونے بھجوائے گئے تھے جبکہ دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题