جدہ سعودی عرب(بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس پر فرمانروا شاہ عبداللہ کو ریاض ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ٹیسٹ جاری ہیں ابتدائی طورپر شاہی خاندان کی طرف سے بیماری کی نوعیت کے بارے میں بیان سامنے نہیں آیا تاہم جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے یادرہے کہ 90سالہ شاہ عبداللہ کی کمر میں تکلیف رہتی ہے کمر کی تکلیف کا اس سے پہلے آپریشن بھی ہوچکا ہے