سوئی گیس کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے

Published on January 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

images
گگو منڈی ( نذیر احمد شاہین ) سوئی گیس کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے تفصیل کے مطابق گگو منڈی شہر نعمت کالونی قادریہ کالونی مغل پورہ گگو ڈھاریاں اور گردونواح میں سوئی گیس کا پریشرانتہائی کم اور رہی سہی کسر گیس کی لوڈ شیڈنگ نے پوری کر دی چولہے ٹھنڈے ہونے سے شہری فاقوں پر مجبور خصوصاًصبح اور شام کے وقت پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس سے کھانا پکانا ناممکن ہے بازار میں دکانداروں نے گیس سلنڈر وں کی قیمتیں میں بلاجواز بے تحاشہ اضافہکر کے عوام کی قوت خرید سے باہر کر دیا ہے گیس کی کمی کی وجہ سے لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes