وفاقی دارالحکومت کی بارہ یونین کونسلوں میں چار روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی

Published on January 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 722)      No Comments

01
اسلام آباد ۔ ۔۔ محکمہ صحت اسلام آباد کے زیرانتظام وفاقی دارالحکومت کی بارہ یونین کونسلوں میں پولیو کے خاتمے کے خلاف چار روزہ مہم پیر کو شروع ہوگئی‘ پہلے روزپولیو ٹیموں نے 44229 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی نے بتایاکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں پہلے روز پولیو ٹیموں کو 44 ہزار 288 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف دیا تھا جن میں سے پولیو ٹیموں نے 44 ہزار 229 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 99 فیصد ہدف مکمل کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ چار روزہ مہم کے دوران دیہی علاقوں میں ایک لاکھ 32ہزار 133 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 406ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹیموں کے لئے32 فکسڈ پوائنٹس اور 14ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ 71ایریا انچارج مقرر کیے ہیں۔ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں موجود ہونگے اور نگرانی کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔ ڈی ایچ او نے بتایاکہ آئی سی ٹی انتظامیہ ، تمام متعلقہ اداروں کی ٹیمیں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے کام کررہی ہیں اور 100 فیصد کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کے مابین موثر کوآرڈینیشن ہے اور اس کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسی علاقے میں کوئی ایک بچہ بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog