الیکشن ٹربیونل نے ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کی طلبی کے نوٹس جاری کردیئے

Published on September 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

111
لاہور(یو این پی)لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق اورتحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کو اٹھارہ ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول محمود باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی ٹربیونل نے پاکستان عوامی تحریک اور مقامی وکیل کی جانب سے اپیلوں پر سماعت کے بعد دیا۔ان اپیلوں میں ایازصادق اورعبدالعلیم خان کےکاغذات نامزدگی منظورکرنےکےفیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری اور طلحہ احمد ایڈووکیٹ نے اپیلوں میں اعتراض اٹھایا کہ ایاز صادق اور عبدالعلیم خان نے قانون اور انتخابی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اور وہ آئین کےآرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورانہیں اترتے۔اپیلوں میں کہا گیا کہ ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کو نااہل قرار دیا جائے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جائیں ۔ہائیکورٹ کاالیکشن ٹربیونل جسٹس پارٹی کی اپیل پرپہلے ہی ایازصادق کونوٹس جاری کرچکاہے،جبکہ پیپلزپارٹی کےامیدوارافتخارشاہدنےمسلم لیگ کےایازصادق،محسن لطیف اورپی ٹی آئی کےعبدالعلیم کےکاغذات نامزدگی کوبھی چیلنج کردیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题