نئے آئیڈیے کے ساتھ فلم انڈسٹری میں نئی سوچ لائے ہیں دہلی فلم فیسٹیول ایوارڈ یافتہ میرا کی دہلی سے ٹیلیفونک گفتگو

Published on January 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 909)      No Comments

MD
نیو دہلی(رپورٹ ۔ ڈاکٹر بی اے خرم) تاریخ میں پاکستان کو جوعزت اور مقام بھارت کے شہر دہلی میں منعقدہ 7 روزہ تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2014 ء میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کو 250 فلموں میں سے ’بہترین فلم‘‘ اور’’ بہترین اداکارہ‘‘ کے ایوارڈ کی صورت میں پاکستانی عوام کو ملی ہے، وہ دنیا میں کم ہی کو نصیب ہوتی ہے اور اس کا سارا کریڈٹ ہوٹل ٹیم کو جاتا ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ بھارت میں ہماری فلم ’’ہوٹل‘‘ کو 2ایوارڈ ز ملے، اللہ نے کوشش مانگی ہے، نتیجہ وہ خود دے گا او ر ٹیم ورک نے اس فلم میں جو کوشش کی اور نتیجہ سب نے دیکھ لیا اس سلسلے میں ہم اللہ پاک کے حضور جتنا بھی شکر کریں وہ کم ہے، یہ بات گزشتہ رات فلم کی اداکارہ میرا نے دہلی سے ٹیلیفون پر بات چیت میں بتائی، انہوں نے بتایا کہ فلم کے رائٹروڈ ائریکٹر خالد حسن خان کی کوشش تھی کہ ایک مستعد ٹیم کو جمع کرکے ایک ایسی فلم بنا کر دیں جس سے نہ صرف دونوں سرحدوں کی فلم انڈسٹری کو فائدہ پہنچے بلکہ سرحدوں پر کشیدگی کو امن و محبت کے ساتھ ایک پیغام کی صورت میں فلم کو با موضوع بنا کر عوام الناس کے لیے ایک تحفہ دیا جائے جس سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں مزید جانا پہچانا جائے اور یہ عزت و وقار2014 ؁ء کے آخری ہفتے میں2 بڑے فلمی ایوارڈزملنے کی صورت میں بھارتی سرکار نے پاکستانی فلم ’’ہوٹل‘‘کو دیا جو کہ میں سمجھتی ہوں کہ شاید پاکستان فلم انڈسٹری میں پہلی بار ایسا ہوا ہو کہ دو بڑے ’’بھارتی ایوارڈز‘‘ بھارتی فلم انڈسٹری سے اپنے نام کیے ہوں،انہوں نے بتایا کہ یہ پہلی بولی ووڈ فلم ہے جو لالی ووڈ میں شوٹ کی گئی ہے جب کہ کچھ مناظر بھارت کے شہر میں شوٹ کیے گئے ہیں، چھری، چاقو، گنڈاسے جیسی پرانی روایات کو پس پیش رکھ کر ایک نئے آئیڈیے کے ساتھ فلم انڈسٹری میں سوچ لے کر آئے ہیں، ہماری عوام یہ چیزیں دیکھ کر اکتا گئی ہے، خالد حسن ہالی ووڈ سے گریجویٹ یافتہ فلمساز ہیں اور فلم بنانے کے مراحل کی تمام ٹیکنیکس سے بخوبی واقف ہوں لہذا انہوں نے ایک مستعد ٹیم کے ساتھ مل کرمکمل کیا اس کے لیے ہم اللہ پاک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ہوٹل‘‘ لالی ووڈ کی واحد پاکستانی فلم ہے کہ جس کی تاریخ میں پہلی بار’’آفیشل ٹریلر‘‘ اور’’ فلمی پوسٹر‘‘ کی تعارفی تقاریب پاکستان اور متحدہ عرب عمارت (دبئی) میں 2014 ؁ء میں پہلی بارمنعقد کی جسے الیکٹرانک میڈیا سمیت دنیا کے تمام صحافتی اداروں نے اسے کوریج دی،پاکستان کے علاوہ دنیا بھرسے’’ہوٹل‘‘ فلم کو2 بڑے بھارتی فلمی ایوارڈملنے کی صورت میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے وہ قابل ستائش ہے،مزید بات چیت میں انہوں نے کہامیں فلم میں مرکزی کردارادا کر رہی ہوں خالد حسن نے فلم میں دیگر کرداروں میں تمام نئے فنکاروں کو لیااوران کی فنکارانہ صلاحیتوں سے اسے مکمل کیا ، اس فلم کی کامیابی کا ایک عنصر مہینوں ریہرسلز بھی ہے جس کی وجہ سے یہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور بھارت میں تاریخی 2 ایوارڈز حاصل کیئے، فلم میں ہمارے ساتھ اسسٹنٹ طلال فرحت نے اپنی پیشہ وارانہ خدمات دیں اور ساتھ ہی فلم کے کرداروں میں ہمایوں گیلانی، صادق امین، انیس راجہ، نیہا، فرخ دربار،نوید بلوچ، طارق جمال، بابر اسلم سمیت دیگراداکاروں نے فلم میں خوبصورت کام کیا ، میں یہ بتاتی چلوں کہ یہ کہانی ایک لڑکی کاشیکا کی ہے جو اپنے شوہر کے ہمراہ ٹیکسی میں بھارت کے ایک شہر سے دوسرے شہر جا رہی ہوتی ہے، راستے میں رات ہو جاتی ہے اُنہیں ایک ہوٹل میں ٹھہرنا پڑتا ہے، وہاں کاشیکا کی ملاقات اپنی اُس بہن سے ہوتی ہے جو کہ پیدا نہیں ہوئی،خالد حسن خان نے فلم کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں پکچرائز کیا ہے جسے شائقین فلم بھول نہیں پائیں گے، اس کا ہرمنظر دوسرے منظر سے جڑا ہوا ہے اور بہت حسین ہے، خالد حسن پڑھے لکھے ڈائریکٹر ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ کہانی میں کس طرح کا سین کب اور کہاں ہونا چاہیے، یہ آپٖ فلم دیکھ کر ہی اس کا تعین کر سکیں گے، آخر میں میں حکومت پاکستان اور بھارت کی سرکار سے کہوں گی کہ وہ دونوں سرحدوں پر عوام کے لیے ویزوں کے اجراء کے سلسلے میں آسانیاں پیدا کریں تاکہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے سے محبت کے جذبے کے ساتھ ، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت انداز میں اپنے قدموں کو آگے بڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے پرائم منسٹرز اس بات پر ضرور غور کریں گے کہ جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو سہولت مل سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes