ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے صحافیوں کو گھر مہیا کروانے کے لئے ہر فورم تک جائیں گے رانا عظیم

Published on January 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

bn
بہاولنگر(یواین پی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کی طرح ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے صحافیوں کو گھر کی چھت مہیا کروانے کے لئے ہر فورم تک جائیں گے۔ڈی سی او خضر افضال چوہدری نے کہا کہ مثبت صحافت کے ذریعے محکمانہ بے ضابطگیوں اورکرپشن کی نشاندہی کرکے اصلاح ممکن ہے ۔ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ بہاولنگر میں خالصتاپہلی صحافتی تقریب منعقد کرکے ڈی یو جے نے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پہلا قدم رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ممبر شپ کارڈ تقسیم تحصیل بہاولنگر کی منعقد ہ تقریب سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا کہ صحافتی حقوق کی پاسداری کرتے رہیں گے سچ کی شمع جلانے پرہرقربانی دینے کو تیارہیں۔ قلمکاروں کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی پلیٹ فارم پر متحدکرنے کا عزم لیکرنکلاہوں اورہم ملکراپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔ ملک کے کونے کونے میں جاؤں گا اور صحافتی برادری کو ایک تسبیح میں پرورکرعلاقائی اور قومی فرق کوختم کرتے ہوئے ایک صحافی کے طورپرسب کو یکجاں کریں گے ۔رانا عظیم نے بہاولنگر میں صدر ڈی یو جے عاطف خاکوانی ، جنرل سیکرٹری طاہر کریم خان اور دیگر عہدیداران و ممبران کی انتھک کاوشوں سے پررونق صحافتی تقریب قابل ستائش ہیں۔ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسرخضرافضال چوہدری نے کہا کہ مثبت صحافت کے ذریعے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ محکمانہ بے ضابطگیوں اورکرپشن کی نشاندہی کے ذریعے اصلاح ممکن ہے ۔ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران اس بات پرمبارکبادکے مستحق ہیں کہ انہوں نے مقامی صحافیوں اور پی ایف یوجے کی قیادت کو ایک تقریب میں اکٹھاکیا۔صحافیوں کی بہبودکے حوالے سے ضلعی حکومت کی جانب سے ہماراتعاون ہمیشہ ڈی یو جے کے ساتھ رہے گا۔ڈی پی او بہاولنگر منتظرمہدی نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں عدم برداشت کے عنصرکو ختم کرنے کیلئے نہ صرف اپنے قلم کا استعمال کریں بلکہ عوام کی آگاہی بارے تقریبات بھی منعقدکریں۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی رانا عظیم صدر پی ایف یو جے ،ڈی سی او خضرافضال ،ڈی پی او منتظرمہدی نے ممبران ڈی یوجے میں ممبرشپ کارڈتقسیم کیئے ۔تقریب میں فورٹ عباس ،ہارون آباد،منچن آباد،چشتیاں اور بہاولنگر کے صحافیوں ،سرکاری افسران ،سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداران ،وکلاء ،تاجراورڈی یوجے کے ممبران کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes