دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے لیے لائیوسٹاک کو فروغ دیا جا رہا ہے ثاقب خورشید

Published on January 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 758)      No Comments

8-1-2015
وہاڑی(یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے لیے لائیوسٹاک کو فروغ دیا جا رہا ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر صوبہ بھر میں ماس ویکسینیشن مہم کا آعاز کیا گیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر صوبہ بھر کے تین اضلاع وہاڑی منڈی بہاؤالدین ، اور ننکانہ میں چھوٹے بڑے جانوروں ، بھیڑ بکری، گدھا گھوڑا، گھریلومرغی ،بطخ وغیرہ کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے یہ بات انہوں نے 75/ڈبلیو بی میں ماس ویکسینیشن مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار محمد عاشق حسین ڈوگر ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر، ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملتان ڈاکٹر منصور ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈائیگناسٹک ڈاکٹر نواز ، ڈی ایل او ڈاکٹر محبت علی خان ، سینےئر وٹرنری آفیسر ڈاکٹر طارق سلیم ، سابق ناظم یونین کونسل فقیر محمد گجر ، محمد اقبال بھارہ بھی موجود تھے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے لائیوسٹاک کے شعبہ کو اہمیت دی جا رہی ہے اس مقصد کے تحت جانوروں ، پرندوں کی بیماریوں کا پتہ لگا کر ان کے علاج معالجہ کی سہولیات بھی مویشی پال اور پرندے پالنے والوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس مہم کے دوران جانوروں پرندوں کے خون ، پیشاب ، لید، گوبر ، بیٹ کے نمونے ہر گاؤں سے حاصل کر کے ان کا لیبارٹری تجزیہ کیا جائیگا جس سے ا ن علاقوں میں موجود بیماریوں کا پتہ لگا کر جانوروں اور پرندوں کا علاج مفت کیا جائیگا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر منصور نے بتایا کہ سیکریٹری لائیوسٹاک کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں ضلع وہاڑی کا ابتدائی مرحلہ کے لیے انتخاب کیا گیا ہے انہوں نے مویشی پال افراد سے کہا کہ وہ اپنے میٹرک پاس بچوں کو وٹرنری ہسپتال وہاڑی میں بھجوائیں جہاں انہیں تین ماہ کا مفت کورس کرایا جائیگا اورانہیں جانوروں کی بیماریوں ، علامات اور علاج کے بارے میں تربیت دی جائیگی ای ڈی او زراعت شہزاد صابر نے بتایا کہ ضلع بھر میں ماس ویکسینیشن کمپیئن کے دوران اب تک ایک لاکھ75ہزار چھوٹے بڑے جانوروں اور گھریلو پرندوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے اس مہم کے دوران چھ اضلاع ملتان ، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں ، ساہیوال ، خانیوال کے لائیوسٹاک افسران اور ملازمین بھی وہاڑی ضلع میں ویکینیشن کا فریضہ انجام دے رہے ہیں یہ مہم چار روز تک جاری رہیگی اور شہر اور دیہات میں موجود ہر جانور اور پرندے کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائیگاانہوں نے بتایا کہ اگر کسی کو ویکسینیشن کے بارے میں کوئی شکایت ہو تو وہ محکمہ لائیوسٹاک کے ٹال فری نمبر0800-9211پر اطلاع دے سکتا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题