پاک فوج کے جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے جنہوں نے جانوں کے نذرانے دیکر ملک کے دفاع کو مضبوط بنایاشاہد عمران

Published on September 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 531)      No Comments

pic ac taxila
ٹیکسلا( یو این پی)پاک فوج کے جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے جنہوں نے جانوں کے نذرانے دیکر ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا، قوم ان شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی،قوم انکے عظیم جذبوں کو سلام پیش کرتی ہے لواحقین کے غموں میں برابر کے شریک ہیں ، عظیم ہیں وہ والدین جنہوں نے ایسے سپوتوں کو جنم دیا ،پاک فوج ملک کی جغریافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک میں امن وامان کے قیام اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ملکی سلامتی اور بقاء کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا،ان خیالات کا اظہار اسسٹنت کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع 1999 شہید ہونے والے کارگل محاز کے پہلے شہید واہ کینٹ کے سپوت کیپٹن ناصر حمید اور ماہ اگست 2015 میں ضرب عضب آپریشن کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے واہ کینٹ کے سپوت حافظ عمر فاروق سلیمان کی قبروں پر چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پر کیپٹن ناصر حمید شہید کے والد حاجی ناصر جبکہ حافظ عمر فاروق سلیمان شہید کے ورثاء بھی موجود تھے،حاجی حمید نے اپنے بیٹے کی شہادت پر اشک بار آنکھوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ انھیں اس بات کا فخر ہے کہ انکے بیٹے نے ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ،اور تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کیا انکا کہنا تھا کہ اسے شہادت کا رتبہ حاصل کرنے کا بہت شوق تھا اللہ نے اس کی دعا قبول کی ،ادہر ضرب عضب آپریشن کے دوران 12اگست 2015 کو شہید ہونے والے حافظ عمر فاروق سلیمان کے ورثاء کا کہنا تھا کہ حافظ عمر نے جان کا نذرانہ دیکر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے، پاک فوج میں جانے کا بنیادی مقصد ہی اس ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنا تھا ،ادہر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی اپنے ایک پیغام میں لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہپداکی اس ملک کے لئے قربانیوں پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا،اے سی ٹیکسلا شاہد عمران کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کے ان شہداء کے دل جذبہ ایمانی کی قوت کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی سے لبریز تھے،ان عظیم شہداء کی زندگیاں ایک طرف تو ملکی سالمیت اور بقاء کی ضامن بنیں تو دوسری طرفآنے والی نسلوں کے لئے وطن عزیز کی خاطرمر مٹنے کا پیغام بھی دے گئیں،6 ستمبرپاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری باب ہیکہ جس دن پاک سرزمین کے قابل فخر سپوتوں ، ہماری پاک فوج نے دشمن کا ناپاک ارادوں کو کچل کے رکھ دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes