ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے

Published on January 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

Final
اسلام آباد (یو این پی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات آج ہفتہ کو ہوں گے صدارت کے لئے دو امیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ ہو گاَ ۔ 2150ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے ۔بار ترجمان کے مطابق بار کے سالانہ انتخابات آج (ہفتہ )کو ہوں گے اور صرف تین نشتوں صدر،جنرل سیکرٹری ،جوائینٹ سیکرٹری پر مقابلہ ہو گا واضح رہے کہ 14امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ صدارت کے لئے ریاست علی آزاد اور زاہد محمود راجہ کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہو گا واضح رہے کہ 14 امیدوار ا پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog