آصف علی زرداری کا سپریم کورٹ آف پاکستان جانے کا فیصلہ

Published on June 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )ہائیکورٹ سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان جانے کا فیصلہ کرلیا ۔ آصف علی زرداری نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے درخواست جمع کرادی ہے اور ان کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ میں دائر کرنے کے لیے درخواست تیار کررہی ہے ۔ ادھر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپوزیشن رہنمائوں کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کردی اور کہا ہے کہ آصف زرداری تواتر کیساتھ عدالت میں پیش ہوتے رہے ، نیب کے سوالات کے جوابات دیئے ۔دوسری طرف نیب کی ایک ٹیم زرداری ہائوس میں موجود ہے جبکہ نیب کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کو آصف زرداری کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کردیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes