پھول قدرت کا ایک حسین تحفہ ہے جو ہمارے ما حول کو معطر ، پا کیزہ اور خو بصورت بنا تے ہیں ڈی سی او وہاڑی

Published on March 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پھول قدرت کا ایک حسین تحفہ ہے جو ہمارے ما حول کو معطر ، پا کیزہ اور خو بصورت بنا تے ہیں اور انسانی طبیعت پرخو شگوار اثرات مر تب کرتے ہیں مصروفیت کے اس ماحو ل میں فلاور شو کا انعقاد نہایت احسن اقدام ہے جس سے لو گوں کو ایک خو بصورت تفریح میسر آرہی ہے انہوں نے ان خیا لات کا اظہار چا ندنی پارک وہاڑی میں بلد یہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے موقع پر فلاور شو کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر ایم این اے چوہدری نذ یر آرائیں ، ایم پی اےزچوہدری محمد یو سف کسیلیہ ، بلال اکبربھٹی، وائس چیئر مین ضلع کو نسل رانا شاہد سرور، چیئر مین بلدیہ سر دار غلام مر تضی ڈوگر ، چیف آفیسر ضلع کو نسل میاں محمد اظہر جا وید، چیف آفیسر بلد یہ را نا نعیم خالد اور دیگر معززین شہر ی مو جو دتھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ فلاور شو عوام کےلئے ہو ا کا ایک ٹھنڈا جھونکا ہے جس سے عوام کو ایک بہتر ین ایو نٹ میسر آیا ہے جن محکموں نے اس کاوش میں حصہ لیا ہے اور جن افسران و ملازمین نے کا م کیا ہے انکی کاوشیں قا بل تحسین ہیں تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا کہ بلد یہ وہاڑی کی یہ ایک اچھی کاوش ہے جسے خو بصورت اور پر رونق فلا ور شو کا انعقاد کیا گیا ہے اور ہر طرف خو شیوں کا سمان بندھ گیا ہے اور عوام پر جو ش اور خو ش نظر آرہی ہے تقر یب سے چیئر مین بلد یہ سردار غلام مر تضی ڈوگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایو نٹ کے انعقاد میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کا خصو صی تعاون شامل ہے جس کے ہم شکر گزار ہیں جن محکموں نے پھولوں کے سٹال لگائے ان کو بھی خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور عوام کا تعاون کا بھی شکر یہ ادا کر تے ہیں قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، ایم این اے چوہدری نذ یر احمد آرائیں ، ایم پی اے چوہدری یو سف کسیلیہ اور چیئرمین بلدیہ سردار غلام مر تضی ڈوگر فلاور شو 2018ءکا افتتاح کیا فلاور شو میں ڈی پی ایس سکول وہاڑی، یو ایم ای، میو نسپل کمیٹی، ضلع کونسل ، محکمہ زراعت، محکمہ ایجو کیشن ، کا مسیٹس،پو لیس ،سو ل ڈیفنس ،ریسکیو1122اور دیگر اداروں نے سٹال لگائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme