سعودی عرب کی پاکستان کو ارزاں نرخوں پر تیل کی فراہمی کی پیشکش

Published on January 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) بین الاقوامی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے رجحان کے تناظر میں سعودی عرب نے پاکستان کو سبسڈائز نرخوں پر 40ڈالر فی بیرل تیل کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کا انکشاف وزیراعظم کے قریبی عہدیدار نے کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق  پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے سعودی حکمراں نواز حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور پاکستان کی مدد میں نمایاں دلچسپی لیتا رہا ہے۔  پاکستان کو 40 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر تیل کی دستیابی سے مختصر المدت اقدام کے طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی جبکہ وسط مدتی حکمت عملی کے طور پر توانائی کے شعبے کی تنظیم نو، گردشی قرضے کا خاتمہ ہوگا اور سرکاری شعبے سے بجلی کے واجبات کی وصولی اور سسٹم لاسز میں کمی آسکے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes