عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہو گئی

Published on November 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 712)      No Comments

لندن(یو این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ صلح ہو گئی ہے اور باکسر نے فریال کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عامر خان نے کہا کہ ان کے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہو گئے ہیں۔ باکسر عامر خان نے کہا کہ میں سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر عامرخان نے انسٹا گرام پر اہلیہ فریال مخدوم کےساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی۔ واضح رہے کہ عامر خان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ کچھ عرصے سے شدید تنازع چل رہا تھا اور نوبت علیحدگی تک جا پہنچی تھی۔ بظاہر عامر خان نے فریال پر عالمی ہیوی ویٹ چیمپپئن باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا تھا جب کہ اس سے قبل فریال کی اپنے سسرال والوں سے کافی چپقلش رہی جس پر باکسر کے اپنے گھر والوں سے تعلقات بھی کشیدہ ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题