پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ایک ڈالر 70سینٹ کمی کے بعد48.50ڈالر پر آ گئی

Published on January 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 708)      No Comments

123کراچی (یو این پی) عالمی منڈی میں پٹرلیم مصنوعات ایک ڈالرکم 70سنٹ کمی کے بعدفی بیرل قیمت.50 48ڈالر پر آ گئی ہے جس کے بعدملک میں بھی پڑولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین بارنمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور سال نو کے آغاز میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں ایک ڈالر کمی دیکھنے میں آئی ۔عالمی منڈی پٹرولیم مصنوعات میں ایک ڈالر مزید کمی کے ساتھ 48.50ڈالر پر آگئی ہے جس کے بعد ماہرین کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے ساتھ42ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بھی پٹرلیم مصنوعات میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes