علی ظفر کے حق میں بھی آوازیں بلند ہونے لگیں

Published on April 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

لاہور(یو این پی) اداکارہ ریشم کہتی ہیں کہ علی ظفر اخلاق سے گری حرکت نہیں کر سکتا۔ اداکارہ مایا علی نے کہا چھنو بوائے کے ساتھ کام کرتے ہوئے کبھی خطرہ محسوس نہیں ہوا جبکہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ سستی شہرت کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا نہیں لینا چاہئیے۔شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات علی ظفر کی حمایت میں سامنے آ گئیں، فلمسٹار ریشم نے کہا ہے کہ علی ظفر گری ہوئی حرکت نہیں کر سکتا، انہوں نے معاملے کے پیچھے کسی اور کہانی کا شبہ ظاہر کر دیا۔ اداکارہ مایا علی نے ٹویٹ کیا کہ ایک سال سے علی ظفر کے ساتھ کام کر رہی ہوں، کبھی خطرہ محسوس نہیں ہوا، اس سے غرض نہیں کون صحیح ہے اور کون غلط لیکن علی ظفر اچھے انسان ہیں۔خاتون اینکر مایا خان کہتی ہیں کہ معاملہ حساس ہے لیکن تصویر کا دوسرا رخ دیکھے بغیر فیصلہ نہیں سنانا چاہئیے۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کیا ہو رہا ہے اور کہاں غلط ہوا، لیکن سستی شہرت کے لئے سوشل میڈیا کو استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔جنسی ہراسانی کے الزامات پر کچھ اداکار میشا شفیع کو درست قرار دے رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ علی ظفر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں تاہم ایک بات جس پر تمام لوگ متفق ہیں وہ ہے کہ واقعے کی مکمل طور پر تحقیقات ہونی چاہئیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog