عمران خان حلقہ این اے 122 میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات لگانے پر قوم اور ایاز صادق سے معافی مانگیں،ماروی میمن

Published on January 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

11111111122222
اسلام آباد ۔۔۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حلقہ این اے 122 میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات لگانے پر قوم اور ایاز صادق سے معافی مانگنی چاہئے۔ منگل کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 122 کی الیکٹورل آڈٹ رپورٹ پر سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے عہدہ سے ہٹائے جانے کا کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 ہزار بوگس ووٹوں کا الزام بے بنیاد ہے۔ اس سلسلہ میں ٹربیونل نے اپنے فیصلے کا ابھی اعلان بھی نہیں کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لینی چاہئے اور انہیں صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنی پارٹی کی حکومت کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہئے۔ ماروی میمن نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کوئی کردار ادا کرنے کی بجائے ملک میں دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes