لاہور ‘ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹروں کی قیمت میں حالیہ اضافہ بدستور جاری 

Published on March 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور کی اوپن مارکیٹ میں ٹماٹروں کی قیمت میں حالیہ اضافہ بدستور جاری رہا جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں درجہ اول کا ٹماٹر 150 روپے فی کلو اور درجہ دوم کا ٹماٹر 140 روپے سے 145 روپے میں فروخت ہوتا رہا جبکہ مارکیٹ کمیٹی سمیت پرائز کنٹرول مجسٹریٹ ٹماٹر کی قیمت کم کرنے میں ناکام رہے جبکہ عوامی حلقوں نے ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کو موجودہ حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔
پنجاب میں ہزاروں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،میاں کامران سیف
لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے حکومت کی طرف سے پنجاب میں ہزاروں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے فیصلہ کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں سیکرٹری ریگولیشن کی سربراہی میں8رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس نے پنجاب کے تمام محکموں سے عارضی ملازمین کے بارے میں تفصیلات طلب کرلی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کمیٹی قانونی فریم ورک تیار کرکے پنجاب میں ہزاروں سرکاری ملازمین کو مستقل کرکے ان کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے گاتاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو اور وہ خوشدلی سے پنجاب کے مختلف محکموں میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
صنعت کاروں کیلئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں؛خزانہ رانا بابرحسین 
لاہور (یواین پی) سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ صنعت کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے بجائے ان کے لئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، سیکشن 38 بی اور40 بی کے تحت ایف بی آر کو دیے گئے حالیہ اختیارات جس میں بغیر وارنٹ اور بغیرمجسٹریٹ کی اجازت کاروباری افراد کے احاطوں اور دکانوں پر چھاپے مار سکتے ہیں اور کارو بار کرنے والوں کو گرفتار کر سکتے ہیں ان اختیارات کو فوری واپس لیا جائے کاروباری افراد کے احاطوں پر بلا جواز چھاپے بند کئے جائیں۔ بزنس کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے ، حکومت ہوش کے ناخن لے ، ایف بی آر کو وسیع اختیارات ملے ہیں مگر ابھی تک یہ اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا، ایف بی آر کو غیر ضروری اختیارات دینے سے تاجر اور صنعت کار خوف و ہراس کا شکار ہیں، ایف بی آر تاجروں کے لئے نئی مشکلات پیدا کررہا ہے، بزنس کمیونٹی مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے مگر بیورو کریسی ٹیکس دہند گان کے ساتھ غیر ضروری سختیاں کر رہی ہے۔
حکومت موجودہ حالات میں اپوزیشن کے میثاق معیشت کی پیشکش سے فائدہ اٹھائے : آل پاکستان انجمن تاجران
لاہور (یواین پی) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ حکومت موجودہ حالات میں اپوزیشن کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کیلئے فی الفور عملی اقدامات اٹھائے ،قرضے اور امداد صرف ’’پین کلر ‘‘ ہیں ہمیں معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اصلاحات اور اپنے وسائل پیدا کرنا ہوں گے،بجلی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا فیصلہ ظلم کی انتہا ہے اسے واپس لیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے تاجروں پر مشتمل وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تاجرنمائندوں نے اپنے دیرینہ مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کو خارجہ پالیسی کے محاذ پراور خصوصاً میثاق معیشت کی پیشکش انتہائی خوش آئند ہے جس سے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہیے اور موجودہ حالات میں جب یکجہتی اور اتحاد کی فضاء ہے اس کیلئے فوری عملی پیشرفت کی جائے ۔ معیشت کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی پالیسی تشکیل دی جائے جس پر حکومتوں کی تبدیلی کے اثرات مرتب نہ ہوں اور یہ اپنی سمت میں گامزن رہے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ قرضوں اور امداد سے کبھی بھی معیشت ترقی کر سکتی ہے اور نہ ہم خود مختار ہو سکتے ہیں اس لئے ہمیں سب سے پہلے قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ۔ معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی جائیں اور اپنے وسائل پیدا کئے جائیں جس کیلئے آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کرنا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف بڑے شعبوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے جبکہ تاجر وں او ران کے مسائل کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔تجاوزات کے خاتمے اور پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے دیرینہ مطالبات پر کوئی عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حوالے سے متعلقہ وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام سے جلد رابطہ کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 27 فیصد کمی
کراچی(یواین پی )پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 27 فیصد کمی ہو گئی، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق آٹھ ماہ کے دوران 1 کروڑ 21 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات استعمال ہوئیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی کا رجحان جاری ہے، آئل کمپنز ایڈوائزری کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران 1 کروڑ 21 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔ہائی سپیڈ ڈیزل کا استعمال 20 فیصد کمی کے بعد 48 لاکھ 30 ہزار ٹن، فرنس آئل کی کھپت 60 فیصد کمی کے بعد 19 لاکھ 86 ہزار ٹن اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال 45 فیصد کم ہو گیا۔تاہم پیٹرول کی کھپت میں کوئی ردو بدل نہیں دیکھا گیا اور آٹھ ماہ کے دوران 48 لاکھ 78 ہزار ٹن پیٹرول استعمال ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی سست روی کے باعث صنعتی ترقی اور عوام کی قوت خرید میں کمی واقع ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔
جنوبی افریقہ میں منعقدہ نمائشوں میں شرکت کے خواہشمدوں سے درخواستیں طلب
لاہور(یواین پی )ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستاننے جنوبی افریقہ میں منعقدہ نمائشوں میں شرکت کے خواہشمدوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔سیکیوریکس اینڈ اے او ایس ایچ ایکسپو 14سے 16مئی تک جوہانسبرگ میں منعقد ہو گی جس میں حفاظتی /فائر فائٹنگ ملبوسات، حفاظتی دستانے او رآلات،ورک ویئر،فائر اینڈ ہیٹ پروف ملبوسات،سکیورٹی گارڈنگ،سی سی ٹی وی انسٹالیشن، وہیکل ٹریکنگ اور ریکوری سسٹمزاور فائر پروٹیکشن کے آلات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ ہیلتھ ایکسپو 28سے 30مئی تک جوہانسبرگ میں منعقد ہو گی جس میں جراحی کے آلات ، ہسپتال کے ٹیکسٹائلز،ہسپتال فرنیچر/کپڑے،میڈیکل ٹیکنالوجی، لیبارٹی ایکوپمنٹ، ڈائیگنو سٹکس ، فزیو تھراپی/آر تھو پیڈک ٹیکنالوجی،ہیلتھ کیئر بلڈنگ ٹیکنالوجی،میڈیکل سروسز،ریڈیالوجی ، امیجنگ اینڈ ڈائیگنوسٹکس،کارڈیالوجی، ہیلتھ کیئر کی کنسلٹنگ سروسز اور پبلکیشنز کے سٹالز لگائے جائیں گے۔دونوں نمائشوں میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ22مارچ مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کا صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے پر غور
کراچی(یواین پی )حکومت نے صنعتی شعبے کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے پر غور شروع کر دیا، ظاہر کی جانے والی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔حکومت نے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے پر غور شروع کر دیا، ٹیکس ایمنسٹی سیکم صنعتی شعبے کے لئے لائے جانے کا منصوبہ ہے جس کے تحت صنعتکار اپنے چھپے ہوئے اثاثوں کو ظاہر کر سکیں گے اور انہیں کوئی ٹیکس بھی ادا نہیں کرنا ہو گا۔ محض یہ یقین دہانی کرانی ہوگی کہ ظاہر کی جانے والی رقم صنعتکار، اپنی پیداوار اور برآمدات میں اضافے یا توسیعی منصوبوں پر خرچ کریں گے۔حکومت نے نئی ٹیکس سیکم کے لئے کاروباری حلقوں اور مختلف چیمبر سے تجاویز طلب کرلی ہیں، تمام سفارشات کی روشنی میں حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت ہر حال میں برآمدات میں اضافے کرکے تجارتی اور جاری کھاتوں کا خسارہ کم کرنا چاہتی ہے، اسی لئے مختلف طریقوں سے صنعتی پیداوار میں اضافے کی کوشش کر رہی ہے۔
فرانس کا بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان
پیرس (یواین پی )فرانسیسی حکومت نے گوگل،امیزون اور فیس بک جیسی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کی طرف سے فرانس میں کمائے جانے والے منافع پر تین فیصد ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس مجوزہ ٹیکس سے 30 کے قریب کمپنیاں متاثر ہوں گی جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا سے ہے مگر کچھ ایک کمپنیوں کا تعلق یورپ اور چین سے بھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر خزانہ برونو لے میئر نے کہاکہ یہ ٹیکس ایسی کمپنیوں پر عائد کیا جائے گا جن کی عالمی سطح پر سالانہ آمدنی 750 ملین یورو جبکہ فرانس میں سالانہ آمدنی 25 ملین یورو سے زائد بنتی ہے۔ اس مجوزہ ٹیکس سے 30 کے قریب کمپنیاں متاثر ہوں گی جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا سے ہے مگر کچھ ایک کمپنیوں کا تعلق یورپ اور چین سے بھی ہے۔
ملک وسائل سے مالامال لیکن بدقسمتی سے انسانوں کی تعلیم اور ترقی پر پیسہ خرچ نہیں ہوا 
جہانیاں (یواین پی) صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ ملک وسائل سے مالامال لیکن بدقسمتی سے انسانوں کی تعلیم اور ترقی پر پیسہ خرچ نہ کیا گیاجس کی وجہ دنیا کی ترقی کی دوڑ میں ہم سب سے پیچھے ہیں ،پنجاب حکومت نوجوانوں میں تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،وزیر اعظم عمران خان کے سلوگن گرین پاکستان ،کلین پاکستان کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچیں گے،اپنے سیاسی کیرئیر میں سب سے زیادہ توجہ تعلیم کے فروغ پر دی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج جہانیاں میں سہہ روزہ سپورٹس میلے کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بعدچائنہ نے زراعت کے شعبہ میں ترقی کی اور پھر انڈسٹریز میں ترقی کرکے اپنا لوہا منایا چائنہ مستقبل قریب میں معاشی قوت بننے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وسائل سے مالا مال کیا لیکن ہم نے یہ وسائل انسانوں کی تعلیم و ترقی پر خرچ نہیں کیے جس کی وجہ سے دنیا کی ترقی کی دوڑ میں ہم پیچھے ہیں،تعلیم کے فروغ میں کوتاہی کی وجہ سے ہم پیچھے ہیں ،ترقی کی اس دوڑ میں شامل ہونے کیلئے ہمیں سرتوڑ کوششیں کرناہوں گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی دوڑ میں جیت اور ہارانسانی زندگی کا حصہ ہے اس سے سیکھنے والے ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں ،اساتذہ قوم کے معمار ہیں نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں طلبہ کو اپنی محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں اپنی بہترین کاکردگی سے ملک کا نام روشن کرنا چاہیے ۔اس موقع پر چوہدری خالد جاوید آرائیں ،اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر،ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن سید حیدر عباس گردیزی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع خانیوال محترمہ رقیہ سلطانہ،پرنسپل کالج پروفیسر عیش محمد ،پروفیس رڈاکٹر جاوید اصغر سمیت دیگر مہمانان اعزاز بھی شریک تھے۔
قومی اسمبلی نے دوسرے مالیاتی ضمنی بل کی منظوری دیدی
اسلام آباد(یواین پی )قومی اسمبلی نے دوسرے مالیاتی ضمنی بل کی منظوری دے دی ہے۔ اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردیں۔وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقاریر میں میثاق معیشت کی بات کی، ہم اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ معیشت جن مشکلات سے دوچار ہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ (ن) لیگ کے ارکان اپنا وقت نکال کر شہباز شریف کو معیشت کے بارے میں سمجھائیں۔ ہماری حکومت میں اڑتالیس ارب ڈالرز سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ (ن) لیگ کے دور میں چونتیس ارب ڈالرز کا قرضوں میں اضافہ ہوا، جن کی چوری باہر چھپی ہوئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے آتے ہی دو ماہ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔ جو خسارہ ہمیں ملا اس سے دس گنا زیادہ (ن) لیگ کو ملا تھا۔ وہ فیصلے نہیں کریں گے جو عوام کے خلاف ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کے عوام کے مفاد میں جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes