سورج مکھی کے بیج سے کشید کیا جانے والا خوردنی تیل حیاتین ” اے”َ ، ” بی” اور ” کے” کا حامل ہے

Published on January 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,776)      No Comments

sur
لاہور(یواین پی )خوردنی تیل ہماری خوراک کا لازمی حصہ ہے ۔ آبادی میں اضافہ کی وجہ سے خوردنی تیل کی کھپت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ سورج مکھی، مکئی اور دیگر تیلدار اجناس ملکی خوردنی تیل کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہی۔ اعداد و شمار کے مطابق ہم اپنی خوردنی تیل کی مجموعی ضرورت کا صرف 34 فیصدملکی وسائل جبکہ 66فیصد درآمدی مد میں پورا کرتے ہیں جس پر سالانہ اربوں روپیہ خرچ ہوتا ہے۔ زرعی ملک ہونے کے ناطے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات میں خود کفالت کا حصول تیلدار اجناس کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا متقاضی ہے۔ تیلدار اجناس میں سورج مکھی کی فصل کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ معیار کا 40 فیصد سے زیادہ خوردنی تیل پیایا جاتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج سے کشید کیا جانے والا خوردنی تیل حیاتین \” اے\”َ ، \” بی\” اور \” کے\” کا حامل ہے جبکہ نسبتاً کولیٹرول کی کم مقدار کی وجہ سے امراض قلب کے مریضوں کیلئے بھی مفید ہے۔ سورج مکھی کی فصل تقریباً 110 تا 120 دنوں میں پک کر تیار ہوجاتی ہے۔ سورج مکھی کی بہاریہ فصل نسبتاً فی ایکڑ زیادہ پیداوار دیتی ہے جو نہ صرف ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار بلکہ کاشتکاروں کی آمدن میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes