وہاڑی ،سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری ،جناز گاہ کی چاردیواریوں کی تعمیر سمیت 184منصوبوں کی منظوری

Published on January 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

index
وہاڑی(یواین پی) وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے عوام کو بنیادی سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی وہاڑی کے اجلاس میں 13کروڑ 69لاکھ سے زائد مالیت کے سیوریج پختہ سڑکوں ، نالیوں سولنگ، ضلع کونسل کالونی کی چار دیواری ، بم دسپوزل یونٹ کے قیام کے لیے آلات کی خریداری ،ڈی سی او آفس کی تزئین و آرائش ومرمت، وہاڑی اسٹیڈیم میں ٹرانسفارمر کی تنصیب ،تعلیمی ادارں کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری ،جناز گاہ کی چاردیواریوں کی تعمیر سمیت 184منصوبوں کی منظوری دے دی اجلا س میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمد غیاث ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا محمد اکرم ،ڈی ایس او غلام مرتضی، ٹی او آئی اینڈ ایس شاہد سلیمی ، ٹی ایم او میلسی محمد ندیم ، ٹی ایم او بوریوالا نوید احمد ، ڈی ای او ایلیمنٹری محمد معروف، سول ڈیفنس آفیسر لطیف گل ، کامران مبارک ڈی ڈی ا وبلڈنگزایس ڈی او پبلک ہیلتھ عبدالجبار سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلا س میں ضلع کے چار قومی اسمبلی اور 7صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ممبران اسمبلی کے سفارش کردہ ایک ایک کروڑ روپے مالیت کے سیورج سولنگ ، پختہ سڑکوں کے منصوبوں کی منظوری دی گئی اور متعقلہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ سرٹیفیکیٹ دیں کہ یہ سڑک یا سولنگ کا منصوبہ کسی فرد واحد کے گھر یا ڈیرے کے لیے نہیں اور یہ کہ اس سے قبل کسی دوسرے ادارے نے یہ منصوبہ تعمیر نہیں کیا ۔اجلاس میں این اے167میں وزیر اعلی پنجاب کے ڈائریکٹوز کے حوالہ سے ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں کی طرف سے دےئے گئے 2کروڑ71لاکھ44ہزار وپے مالیت کے 4منصوبوں کی صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز کی فراہمی سے مشروط منظوری دی گئی اسی طرح بلال اکبر بھٹی ایم پی اے کے حلقہ میں وزیر اعلی پنجاب کے ڈائریکٹوز کے حوالہ سے9کروڑ روپے مالیت کے 5منصوبوں کی فنڈز کی فراہمی سے مشروط منظوری دی گئی ڈی سی او جواد اکرم نے متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو تعمیراتی کام کے معیار پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes