پرویز رشید کا ایجوکیشن ایکسپو اوپن یونیورسٹی کے سٹال کا دورہ

Published on May 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

Express Education Expo(1)
اسلام آباد (یواین پی) ” وزارت اطلا عات و نشریات کے وفاقی وزیر ٗ پرویز رشید نے پاک۔چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں منعقد ہ”ایجوکیشن ایکسپو” میں اوپن یونیورسٹی کے سٹال کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی پروگرامز میں گہری دلچسپی لی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اوپن یونیورسٹی ملک بھر کے عوام کی دہلیز پر معیاری تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کرتی رہے گی۔
یونیورسٹی سٹال کے دورے کے دوران ٗ وفاقی وزیر کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامزکے نیٹ ورک کے توسیع اور نئے تعلیمی پروگرامز شروع کرانے کے موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں پر بریف کیا گیا۔اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کی محترمہ وجیہہ اظہر نے وفاقی وزیر کو یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات پر بریف کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ملک کی میگا یونیورسٹی کی حیثیت سے تعلیم سے محروم ضرورت مند لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی تعلیمی پروگرامز کی تیاری اور ان کی اندرون ملک اور مشرق وسطیٰ میں موجود لاکھوں طلبہ و طالبات تک گھر بیٹھے ان کی علمی ضروریات ان پروگرامز کے ذریعہ پوری کررہی ہے ۔ایجوکیشن ایکسپو میں آئے ہوئے طلبہ و طالبات اوپن یونیورسٹی کے سٹال پر جوق درجوق آتے رہے اور یونیورسٹی کے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک ڈیڑھ ہزار کے قریب تعلیمی پروگرامز میں دلچسپی لیتے رہے۔یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے کا عملہ طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز ٗ داخلے اور امتحانات کے طریقہ کار پر بریفنگ دیتا رہا۔علاوہ ازیں سٹال پر ایل ای ڈی کی ایک بڑی سکرین کے ذریعہ اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز ٗ داخلوں کے شیڈول اور طریقہ کارٗ امتحانات ٗ ورکشاپس اور اسائنمنٹس کی تیاری کے بارے میں تعارفی فلم بھی دکھائی جاتی رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes