دنیا میں سب سے زیادہ ایٹم بم روس کے پاس، امریکہ کا دوسرا نمبر

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 941)      No Comments

123نیویارک (یو این پی) دنیا میں سب سے زیا دہ نیو کلیئر ہتھیار وں کے امریکہ اور روس مالک ہیں۔ بزنس ان سائیڈر کے مطابق 2014ء تک دنیا میں اس وقت کل16،300نیو کلیئر وار ہیڈز مو جو د ہیں جن میں سے 8,000روس اور7,300امریکہ کے پاس ہیں ۔رپورٹ کے مطابق صرف امریکہ ہی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو جا پا ن پراٹیم بم گراکر انسا نیت پر نیو کلیئر ہتھیا ر استعما ل کر نے کا ظلم ایک بار نہیں بلکہ دو با ر ڈھا چکا ہے،نیا میں اس وقت صرف 8مما لک کونیو کلیئر ہتھیاروں کا مالک ما نا جا تا ہے جن میں امریکہ ، بر طا نیہ ،روس،فرانس،جرمنی ،چین ،ہندوستا ن، پا کستا ن اور اسر ائیل شامل ہیں۔برطانیہ کے پاس 225،فرانس کے پاس 300،چین کے پاس 250،بھارت کے پاس 90-110اورپاکستان کے پاس 100-120نیوکلئیر وار ہیڈز ہیں۔

  رپورٹ کے مطابق اہم با ت یہ ہے کہ اسرا ئیل کے پاس 80وار ہیڈز ہیں جبکہ اس سے قبل اسرائیل نے اپنے وار ہیڈز کی تعداد نہیں بتائی تھی ۔

news-1421843491-5622

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme