زنا بالجبر قانون میں مزید ترامیم، ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قرار

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) زنا بالجبر کے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے قانون میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لڑکی کی بلوغت اٹھارہ سال کردی گئی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سیدہ صغریٰ امام کے زنا بالجبر قانون اور لڑکی کی بلوغت کی عمر بارے ترمیمی بل پر غور شروع کر دیا۔
 کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز سینیٹر کاظم خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر فاروق نائیک ، اعتزاز احسن ’ حاجی عدیل ’ چوہدری جعفر اقبال’ظفر علی شاہ’ سیف مگسی ’سعید غنی اور فرحت آ بابر نے شرکت کی۔ اجلاس میں زنا بالجبر میں ملزموں اور لڑکی کے ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ مناسب وقت کے اندر دائر کرنے بارے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ سعیدہ صغریٰ امام نے قانون شہادت اور مجرمانہ قانون میں ترمیم کا بل پیش کیا تھا جس پر قائمہ کمیٹی نے غور کیا اور تمام ترامیم کو قانونی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ ترمیمی بل مارچ سے قبل باقاعدہ قانونی شکل اختیار کرلے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog