پٹرول بحران، سی این جی سٹیشنز کو کھلا رکھنے کا حکم

Published on January 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

123لاہور (یو این پی) وزارت گیس و پٹرولیم کی جانب سے شہر بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز پر سپلائی کو بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری پٹرول بحران کے باعث سی این جی سٹیشنز کو کھلا رکھنے اور سی این جی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔ جبکہ پٹرول بحران میں بہتری کے بعد بھی وزارت گیس و پٹرولیم نے لاہور شہر کے تمام سی این جی سٹیشنز کو سپلائی بحال رکھنے کی ہدایات جاری کیں ہیں جبکہ اس حکم کے بعد آج شام 6 بجے بند ہونے والے سی این جی سٹیشنز کو سپلائی بحال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes