جدہ جمعیت علماء اسلام کے مشاورتی اجلاس میں پاکستان کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

Published on November 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) جمعیت علماء اسلام جدہ کے بڑوں کی بڑی بیٹھک۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی مشاورت۔ پاکستان کمیونٹی جدہ کے سرکردہ ومعروف رہنماء جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے فنانس سیکرٹری انجینئر سجادخان تقریب کے میزبان تھے۔
نشست کا اہتمام مرکزی صدرانجنیر پیر عبدالمنان اور پاکستان کے آئے دیگر رہنماؤں کے اعزاز میں کیا گیا۔ جس میں جمعیت علماء اسلام مکہ مکرمہ کے رہنماء خادم علماء مولانا غلام رسول مینگل ، مولانا مراد بخش حسنی، جدہ کے معروف سماجی شخصیت مولانا رشیدصاحب اور جمعیت علماء اسلام جدہ کے صدرقاری محمدرفیع اللہ ھزاروی اوردیگرنےشرکت نے بھرپور شرکت کی.انجنیئر سجادخان نے تمام معزز مھمانوں کاشکریہ اداکیا۔ اجلاس میں مرکزی جماعت اور مولانہ فضل الرحمان تمام فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ قائدین نے کہا کہ پی- ڈی- ایم کا مولانہ کو اپنا سربراہ بنانا تمام جہموری قوتوں کے لیے خوش آئیند ہے۔ مولانہ کے دو ٹوک اور غیر متزلزل موقف سے باقی جماعتوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے۔اور پاکستان میں مکمل جہموری نظام کی بحالی تک یہ جہدوجہد جاری رہنی چاہیے۔ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی اسلامی ، فلاحی اور جہموری پاکستان کے لیے دعا گو ہیں۔ قائدین نے مزید کہا کہ ہم مرکزی جماعت کے فیصلوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔ اجلاس میں کشمیر میں حالیہ کشیدگی اور انڈین جارحیت کی بھرپور مذمت کی گئی اور سعودی سفارتخانے پر حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ آخر میں سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog