مخدوم احمد محمود کی بطور صدر پی پی پی جنوبی پنجاب نامزدگی کی خوشی میں جیالوں کا جشن

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

index
بورے والا(یواین پی)مخدوم سید احمد محمود کی بطور صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نامزدگی کی خوشی میں جیالوں کا جشن،مٹھائیاں تقسیم،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے مخدوم سید احمد محمود کو پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا صدر نامزد کرنے کی خوشی میں نائب صدر انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب حاجی سردار علی راجپوت بھٹی کے دفتر میں مقامی عہدیداران و کارکنان نے خوشی کا جشن منایا اور اس خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن،کرنل(ر)راؤ عابد علی خاں،خالد صدیق بھٹی،راؤ فریاد علی خاں،محمد صدیق بھلر،محمدسلیم قریشی،کیپٹن(ر)محمد اسماعیل،طارق چوہدری،رانا محمد عظیم نونی،شیخ محمد اقبال کے علاوہ دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题