کالمسٹ کونسل آف پاکستان کاشاہ عبداللہ کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

aqeel khan1
پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہے۔ عقیل خان
لاہور (یواین پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے انتقال پرکالمسٹ کونسل آف پاکستان کاگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر ایم اے تبسم، چیئر مین ایکشن کمیٹی وسیم نذر، نائب صدر امتیاز شاکر اور سینئر نائب صدر عقیل خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ کے انتقال سے پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا ہے جس کا خلاء کبھی پْر نہیں ہوگا۔سینئر نائب صدر عقیل خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللہ پاکستانی عوام کے لیے بہت زیادہ محبت رکھتے اس لیے پاکستان اور اسکی عوام کیساتھ انکی محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا سعودی حکام اور عوام کو اللہ تعالیٰ یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes