ظفر اقبال ملک ممبر قانون ساز اسمبلی راج محل کی ایک سالہ کارکردگی

Published on July 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments


تحریر۔۔۔ ظفر اقبال ظفر
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی گزشتہ راجہ فاروق حیدر حکومت نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جن چار نشستوں میںاضافہ کیا تھا ان میں کوٹلی راج محل کا حلقہ بھی شامل تھا۔راج محل کو ایل اے 8کوٹلی 1 کا نام دےا گےا۔2021ءکے عام انتخابات میں اس حلقہ سے برسر اقتداار جماعت مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار علی ملک ،مسلم کانفرنس کے سینئرپارلیمنٹیرئن ملک محمد نواز خان جو سات مرتبہ اس حلقہ سے جیت چکے تھے اور تحریک انصاف کے امیدوار ظفر اقبال ملک جو پہلی مرتبہ میدان میں اترے تھے کے در میان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ظفر اقبال ملک نے ایک بڑا سیاسی اپ سیٹ کر کے بر سر اقتدار جماعت کے امیدوار اور ملک نوازخان جیسے سینئر ترین سیاست دان کو شکست دیدی۔انتخابات میں تحریک انصاف کی مجموعی برتری کے باعث آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی ظفر اقبال ملک کو نہ صرف کابینہ میں لیا گےا بلکہ وزیر ہائیر ایجوکیشن جیسی اہم وزارت بھی سونپ دی گئی۔انتخابات کے دوران انہوں نے عوام سے تعمیر و ترقی کے کام کروانے کے وعدے بھی کےے ۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کا اپنے حلقہ انتخاب راج محل کے عوام کے ساتھ وعدوں سے تکمیل تک کا سفر بڑی کامیابی سے جاری ہے۔ایک سال کے عرصہ کے دور اقتدار میں انہوں نے حلقہ راج محل میں کڑوڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کروائی اور راج محل کی کھنڈرات شاہراہوں کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23میں شامل کروا لیا۔ان شاہرات میں تتہ پانی تا گوئی 12کلومیٹر سڑک ،پھگواری براستہ گنی تا ہاڑی گہل دھنواں روڈ ،سرالیاں تا گوئی روڈ اور گوئی تا جندروٹ روڈ شامل ہیں۔راج محل کی ان کھنڈرات سڑکوں کی تعمیر سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے موجودہ بجٹ میں راج محل کے درجنوں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے لےے وزیر اعظم سے اعلان بھی کروا لیا۔وزیر حکومت نے راج محل میں خواتین کے تعلیمی اداروں کی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے راج محل کی تین بڑی یونین کونسلوں پھگواڑی،گوئی اور قمروٹی کے لےے گرلز کالجز کے قیام کی منظوری حاصل کر کے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اعلان بھی کروا رکھاہے۔ظفر اقبال ملک کی ایک سال کی کار کردگی گزشتہ چالیس سالوں کی کارکردگی پر بھاری نظر آ رہی ہے۔ان تمام ترقیاتی منصوبوں اور تعلیمی اداروں کے قیام کا صرف اعلان ہوا ہے ان کا با قاعدہ نوٹیفیکیشن ہو نا ابھی باقی ہے۔ وزیر ہائیرایجوکیشن ظفر اقبال ملک کے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارتنویر الیاس سے اچھے تعلقات چل رہے ہیں، اس سے قبل وہ وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے قریبی رفقاءمیں شمار ہوتے تھے۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اس عزم کا اظہار بھی کیاہے کہ وہ آئندہ چار سالوں میں راج محل کو آزاد کشمیر کا ماڈل حلقہ بنانے کے لےے دن رات محنت جاری رکھیں گے۔راج محل میں درجنوں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کا اعلان اہلیان راج محل کے لےے ایک بڑی خوشخبری ہے تاہم یونین کونسل گوئی کے دو بڑے موضعات نڑالی اور موہاڑ کا مشترکہ تعلیمی ادارہ سکینڈری سکول نڑالی موہاڑ موجودہ تعلیمی پیکج کی اپ گریڈیشن میں شامل نہیں ہے جس سے اہلیان نڑالی موہاڑ کو مایوسی ہوئی ہے۔کثیر آبادی کے ان علاقوں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ رہا کہ ڈوگرہ دور حکومت میں قائم ہونے والے بوائز سکینڈری سکول نڑالی موہاڑ کو انٹر کا لج کا درجہ دےا جائے۔اس سکینڈری سکول میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کی تعداد 700سے تجاوز کر چکی ہے جو ضلع کوٹلی کے تمام تعلیمی اداروں سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔سکینڈری سکول نڑالی موہاڑ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور اور ضلعی تعلیمی بورڈ کوٹلی کا امتحانی مرکز بھی ہے۔جو ایک عالیشان نئی تعمیر شدہ عمارت اور وسیع و عریض رقبہ پر مشتمل ہے ۔نڑالی موہاڑ کے عوام ظفر اقبال ملک وزیر حکومت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ سکینڈری سکول نڑالی موہاڑ کو انٹر کالج کا درجہ دلوائیں گے بلکہ موضع نڑالی میں گرلز مڈل سکول بھی دیں گے۔ظفر اقبال ملک راج محل سے پہلے ممبر منتخب اسمبلی بھی ہیں اور وہ عوامی مسائل کو حل کروانے میںہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔وزیر موصوف کی ایک سالہ کار کردگی مثالی اور قابل تعریف ہے۔اگر انہیں مزید چار سال تک اقتدار میں رہنے کا موقع ملا تو وہ راج محل کی تقدیر بدل کر عوام کے دلوں پر راج کرتے نظر آئیں گے۔

 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题