گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشاعت پوری مسلم اُمہ کی غیرت ایمانی پر حملہ ہے علی وقاص ہنجرا

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

BUREWALA PHOTO 2-23012015(1)
بورے والا(یواین پی)شباب ملی ضلع وہاڑی کے صدر علی وقاص ہنجرا نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشاعت پوری مسلم اُمہ کی غیرت ایمانی پر حملہ ہے دنیا بھر کے مسلمان ہر بات کو برداشت کر سکتے ہیں لیکن حضور نبی کریم ﷺ کی ذاتِ بابرکت پر گستاخانہ خاکوں کے ذیعہ ایسے ناپاک حملوں کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے اب وقت آ گیا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر یہودو نصاریٰ کے اِن ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں اور دنیا بھر میں فرانس کا اقتصادی بائیکاٹ کرکے اسکی مصنوعات کی خریداری بھی بند کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،تحصیل امیر جماعت اسلامی محمد رمضان سلیمی،ضلعی صدر وکلاء ونگ جماعت اسلامی محمد رفیق نظامی اور تحصیل جنرل سیکرٹری شباب ملی رانا عبدالقادر نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes