پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہے خالد محمود چوہان

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

BUREWALA PHOTO 3-23012015
بورے والا(یواین پی)تحریک انصاف کے راہنما سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ بہت ضروری ہے فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں سانحہ پشاور نے قوم کے بچے بچے کو خواب غفلت سے بیدار کرکے ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہو کر میدان عمل میں لاکھڑا کیا ہے اور انشاء اللہ وطن عزیز بہت جلد امن کا گہواہ بنے گا عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے محب وطن کارکنان ملک دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی صفوں میں چھپے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کرکے ان کے اصل چہرے قوم کے سامنے لائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر سابق تحصیل نائب ناظم رانا محمد مظفر خا ں اور چوہدری ارشاد احمد چوہان بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes