بان کی مون کا شاہ عبداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

22
نیو یارک (یو این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بان کی مون نے شاہ عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں کے چھوڑے ہوئے بھرپور ورثہ سے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے انہوں نے شورش اور عالمی بدامنی کے دور میں علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز کو حل کرنے کی کوششوں پر شاہ عبداللہ کے کردار اور دنیا کے مذاہب میں مکالمے کو فروغ دینے پر بھی شاہ عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes